گلے کی خراش اور سوزش دور کرنے کے طریقے سردیوں سے پہلے بدلتے موسم میں آپ نے بے دھیانی میں اگر زیادہ ٹھنڈا پانی پی لیاتو آپ کے گلے میں...
گلے کی خراش اور سوزش
دور کرنے کے طریقے
سردیوں سے
پہلے بدلتے موسم میں آپ نے بے دھیانی میں اگر زیادہ ٹھنڈا پانی پی لیاتو آپ
کے گلے میں خراش یا سوزش ہو سکتی ہے۔ یہ ایک عام بیماری ہے، جو ہر بدلتے موسم
کے آغاز میں ٹھنڈا گرم ایک ساتھ کھانے اور پینے سے بھی ہوجاتی ہے۔ کچھ لوگ انتہائی
حساس ہوتے ہیں اور وہ تھوڑی بہت موسمی تبدیلی، بڑھتی آلودگی اور ایک ساتھ مختلف
غذائیں کھانے سے بھی اس بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ گلے کی خراش یا سوزش ابتدائی
طور پر بہت تکلیف دیتی ہے اور اس کی وجہ سے نہ صرف بولنے میں تکلیف ہوتی ہے بلکہ
کوئی چیز نہ تو کھائی جاتی ہے اور نہ ہی پی جاتی ہے، لیکن اس بیماری سے آسان اور
گھریلو نسخوں کے ذریعے بھی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
نمکین پانی کے غرارے
یہ
نسخہ تو برصغیر میں سالوں سے آزمایا جا رہا ہے اور اس کے خاطر خواہ نتائج بھی
برآمد ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق نمکین نیم گرم پانی کے غرارے کرنے سے گلے میں
موجود زہریلے بیکٹیریاز کا خاتمہ ہوتا ہے، جو سوزش اور خراش کا باعث بنتے ہیں۔
بیکنگ سوڈا پانی کے غرارے
نمکین
پانی کی طرح نیم گرم پانی میں بیکنگ سوڈا ڈال کر غرارے کرنے سے بھی گلے کی خراش
اور سوزش میں آرام لتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر ایک کپ پانی میں نصف چائے کے چمچ
جتنا بیکنگ سوڈا اور اتنا ہی نمک ملاکر غرارے کیے جائیں تو جلد شفا ہوگی۔
شہدکا استعمال
کہا
جاتا ہے کہ شہد میں ہر بیماری کا علاج ہے، تاہم اب میڈیکل سائنس نے بھی اس بات کی
تصدیق کردی ہے۔ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گلے کی سوزش اور خراش میں
مبتلا افراد دن میں2سے3بار شہد کو چائے میں ملا کر پئیں یا ایسے ہی شہد کھا لیں تو
ان کا گلا جلد ٹھیک ہوسکتا ہےیا پھرایک کپ پانی میں ایک چمچ ادرک اور شہد ملا کرپی
لیں۔ اس کے علاوہ آدھا کپ گرم پانی میں نصف لیموں کا رس شامل کرکے اس سے غرارے
کریں، اس طرح آپ کے گلے کو آرام ملے گا۔
میتھی کے پتے
میتھی
کے پتوں کو کسی بھی تیل میں ملاکر گلے کے باہر اور گردن کے ارد گرد مالش کی جائے،
یا پھر انہیں چائے کے ساتھ ملاکر استعمال کیا جائے تو اس سے بھی خراش یا سوزش کا
باعث بننے والے بیکیٹیریاز کا خاتمہ ہوگا۔ میتھی کے پتوں کو گرم پانی میں اُبال کر
اس کے غرارے بھی کیے جاسکتے ہیں۔
سیب کا سرکہ
سیب
کے سرکے میں موجود اینٹی مائکروبیل اجزا خراب بیکٹیریاز کو ختم کرنے میں مددگار
ہوتے ہیں۔ اگر ایک کپ نیم گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ملاکر غرارے
کیے جائیں تو اس سے گلے کی خراش میں راحت ملے گی۔
لہسن
تھوڑے
سے لہسن کو نیم گرم پانی میں اُبال کر غرارے کرنے سے منہ میں موجود خراب بیکٹیریاز
کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ علاوہ ازیں اگر لہسن کی مدد سے ٹوتھ برش کرنے کو معمول بنایا
جائے تو اس سے نہ صرف دانت مضبوط ہوں گے، بلکہ سانس کی بدبو کا بھی خاتمہ ہوجائے
گا۔
شملہ مرچ
گلے
کے درد اور خراش میں افاقے کے لیے شملہ مرچ کو پانی میں اُبال کر اسی پانی سے
غرارے کرنا کافی فائدہ مند رہتا ہے۔
پودینہ
حسب
ضرورت پانی میں ایک چمچ پساہوا پودینہ، ایک چوتھائی چمچ چینی اور ایک چمچ سرکہ ڈال
کر اس سے غرارے کریں۔ گلے کے درد اور سوجن سے نجات مل جائے گی۔
ہلدی
ایک
کپ پانی میں نصف چمچ ہلدی او رنصف چمچ نمک ڈال کر بھی غرارے کیے جاسکتے ہیں۔ یہ
گلے کی خراش اور سوزش دور کرنے کے علاوہ جسم کوکئی بیماریوں سے بچاتاہے۔
گرم مسالاجات
مختلف
گرم مسالا جات کی مدد سے تیار کیے گئے سوپ سے بھی گلے کی سوزش میں فائدہ ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں چکن کارن سوپ بھی اس حوالے سے مفید ہے۔
لونگ
دو
یاتین عدد لونگ پیس کر پانی میں ملائیں اور اس سے غرارے کریں۔ یہ گلے کی خراش کو
ختم کرتااور راحت پہنچاتاہے۔