جوحضرات اور ہماری وہ بہنیں جو ڈائجسٹ اَپ لوڈ نہ کرنے پر ہم سے نا خُوش رہتے ہیں اُن کی خدمت میں چند باتیں عرض ہیں۔ جنابِ ،محترم بات ...
جوحضرات
اور ہماری وہ بہنیں جو ڈائجسٹ اَپ لوڈ نہ کرنے پر ہم سے نا خُوش رہتے
ہیں اُن کی خدمت میں چند باتیں عرض ہیں۔
جنابِ ،محترم بات چند ہزار کتابوں کے بِکنے کی نہیں ہے آپ ذرا اِس بات پر بھی غور فرمائیں کے دورِحاضر میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے پھیلاو اوربہت زیا دہ استعمال کی وجہ سے لوگوں کا رُجحا ن کتابوں کی طرف سے ویسے ہی ہٹ چُکا ہے پبلک لائیبریا ں بھی ویران ہوتی جا رہی ہیں وہاں بھی اَب جو چند لوگ جاتے ہیں اُن میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہے جوصرف اخبارات کے مطالعے ،نوکریوں کے اِشتہارات حاصل کرنے یا مفت انٹرنیٹ استعمال کرنےجاتے ہیں۔
ایسے
میں اُ ن ڈائجسٹ پبلشرز کے لیے یہ کتنا تکلیف دہ عمل ہو گا کہ جو پورا مہینہ کتنی محنت
سے تحریروں کی کانٹ چھانٹ کرکے اور مختلف مراحل سے گزار کر ڈائجسٹ کی اشاعت کرتے ہیں
مزید یہ کہ اُن اداروں میں کئی ملازمین کا روزگارلگا ہوا ہے اِداروں کے کئی اقسام کے
اخراجات بھی ہوتے ہیں جو تب ہی پورے ہونا ممکن ہوتا ہے جب ڈائجسٹس کی شائع شُدہ کاپیاں
پوری تعداد میں مارکیٹ میں فروخت ہوں لیکن ہمارے کئی ویب سائٹ ایڈمن حضرات اشتہارات
دکھاکر چند ڈالرز کمانے کی غرض سے ڈائجسٹس مارکیٹ میں آنے کے فوراًبعد اَپ لوڈ کر دیتےہیں۔کسی کی محنت ضائع کرکے اور کسی
کا نقصان کرکے کمایا ہوا پیسا ہمیں کبھی بھی پُرسکون نہیں کرسکتا اور نہ ہی مُستقل
امیربنا سکتا ہے، اور مزید یہ کے اِس سارے عمل کا نتیجہ ایسی صورت میں بھی نکل سکتا
ہے کے مُستقبل قریب میں ڈائجسٹس کی انتظامیہ مسلسل نقصان ہونے کی صورت میں ڈائجسٹس
کی اشاعت ہی بند کر دیں اور ایسا پہلے کچھ ڈائجسٹس کے ساتھ ہوبھی چُکا ہے، پھر بھی
تو ہمارے وہ ویب سائٹ ایڈمن حضرات صبر کر لیں۔گے لیکن کیا فائدہ کئی افراد کا روزگار
بھی اُن ڈائجسٹس کے بند ہونے کےساتھ ہی بند ہو جائے گا اور سب جانتے ہیں کہ ہمارے مُلک
میں تو پہلے ہی روزگار کے مواقع بہت قلیل ہیں۔
قارعین ، مزیدگزارش ہے کہ مختلف ڈائجسٹ کے پبلشرز ، ویب سائٹس اور
سوشل میڈیاایڈمنز کو ڈائجسٹس کی غیر قانونی اشاعت کرنے پر پبلک نوٹس اپنے ڈائجسٹس
میں شائع کر رہے ہیں جن کو آپ بھی پڑھ چکے ہوں گے۔ حقیقت تو یہ ہے کے وہ اپنی جگہ
بلکل درُست ہیں اور ہم ویب سائٹ مالکان ہی غلط کر رہے ہیں، لہذا اُردہ سافٹ بُکس
کی انتظامیہ نے اب مزید یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ تمام ڈائجسٹ اُردو سافٹ بُکس پر اَپ لوڈ نہیں ہوا کریں گے ، ہو سکتا ہے کہ ہمارے بعض
ریگولر وزٹرز کو یہ بات اچھی نہ لگے لیکن اچھا لگنے یا نہ لگنے سے فرق نہیں پڑتا
ہمیں بہتر معاشرت کے لیے معاشرے میں رائج قوانین کا خیال رکھنا پڑتا ہے ۔
لہذا آپ سب سے گُزارش ہے کے اپنی پسند کے ڈائجسٹ مقامی مارکیٹوں سے خرید کر پڑھ لیا کریں یا ڈائجسٹ پبلشرز سے براہ راست رابطہ کر کے سالانہ بُنیادوں پر سبکرائب کروالیں اسطرح آپ کو اپنے پسندیدہ ڈائجسٹ آپ کے گھر میں ہی دستیاب ہو جایا کریں گے۔ اِس سے یقیناًآپ کا کوئی نقصان نہ ہوگا اور ڈائجسٹ پبلشرز کی محنت بھی ضائع نہ ہوگی اور ہمارے ضمیر بھی مُطمئِن رہیں گے۔ اُمیدہے کے آپ ہماری اِن گُزارشات کو قُبول فرمائیں گے۔ شُکریہ