اگر آپ کو میری طرح صبح بیدار ہونے میں مشکل پیش آتی ہے تو اس مضمون میں جگانے والی کئی دلچسپ اور کارآمد ایپس پیش کی جارہی ہیں۔ لیکن خبردار یہ ایپس بہت ڈھیٹ ہیں اور انہیں بند کرنے کے لیے بار بار سنوز بٹن دبانے سے کام نہیں چلے گا۔
فلاڈیلفیا: اگر آپ کو میری طرح صبح بیدار ہونے میں مشکل پیش آتی ہے تو اس مضمون میں جگانے والی کئی دلچسپ اور کارآمد ایپس پیش کی جارہی ہیں۔ لیکن خبردار یہ ایپس بہت ڈھیٹ ہیں اور انہیں بند کرنے کے لیے بار بار سنوز بٹن دبانے سے کام نہیں چلے گا۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ الارم بند ہوجائے تو جاگیں اور ایک سیلفی لیں تب کہیں جاکر الارم بند ہوگا۔ ایک اور ایپ میں آنکھیں کھول کر ویڈیو گیم کھیلیں یا کوئی پزل حل کریں تب ہی اس الارم کی چیخ پکار بند ہوتی ہے۔ تو پہلے پیشِ خدمت ہے انتہائی گہری نیند والوں کو اٹھانے والی ایپ۔
گہری نیند والوں کے لیے الارم ایپ
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.amdroidalarmclock.amdroid
اس ایپ کا نام ہی کافی ہے یعنی ’الارم کلاک فور ہیوی سلیپرز‘ جو مفت میں پلے اسٹور سے دستیاب ہیں لیکن یہ اشتہارات دکھاتی ہے اور اشتہار کے بغیر والی ایپ کی قیمت دو ڈالر رکھی گئی ہے۔ اس میں آپ اپنی پسند کے الارم سیٹ کرسکتے ہیں جن میں بادلوں کی گھن گھرج بھی شامل ہے۔ الارم صرف اسی صورت بند ہوتا ہے جب آپ اٹھ کر ایک لفظی معما حل نہیں کرلیتے۔
سیلفی سے تھمنے والا الارم
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dehun.snapmeup
عموماً ہم الارم بجنے پر سنوز کا بٹن دبادیتے ہیں جو پانچ منٹ بعد دوبارہ بج اٹھتا ہے۔ اس کے لیے یہ ایپ تیار کی گئی ہے۔ لیکن اس ایپ کا الارم بند کرنے کے لیے آپ کو کوئی گیم کھیلنا یا سیلفی لینا پڑتی ہے اور یوں الارم خاموش ہوتا ہے۔ یہ ایپ مفت میں دستیاب ہے لیکن اس کے بدلے اشتہارات آتے رہتے ہیں۔
الارمی
https://play.google.com/store/apps/details?id=droom.sleepIfUCan
الارمی ایسی ایپ ہے جو آپ کو جگانے کی ہرممکن کوشش کرتی ہے۔ ڈیفالٹ کے طور پر اس کا الارم صرف اسی وقت بند ہوتا ہے جب آپ کسی ایسی شے کی تصویر لیں جو آپ نے رجسٹریشن کے وقت متنخب کی ہوتی ہے، مثلاً باتھ روم کا آئینہ یا گھر میں رکھا ٹی وی وغیرہ۔
دیگر آپشن میں آپ فون کو زور زور سے جھنجھوڑیں گے تب ہی وہ خاموش ہوگا ۔ اس کے علاوہ آپ کسی لفظی معمے کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔ الارمی کا اشتہار والا ورژن مفت میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
چلیے اٹھ کر گیم کھیلیے
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.malangstudio.alarmmon
الارم مون ایپ کے ذریعے آپ کو صبح اٹھتے ہیں ایک چھوٹا گیم کھیلنا ہوگا تاکہ الارم کو بند کیا جاسکے لیکن گیم کھیلتے ہوئے صبح کے لیے آپ کو کام کی تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔ دیگر آپشن کے لیے آپ کو دو ڈالر ادا کرنا ہوں گے جن میں کچھ اسٹیکر اور فیچرز ہیں لیکن بنیادی طور پر الارم مون بالکل مفت میں دستیاب ہیں۔
ویک الارم کلاک
https://itunes.apple.com/pk/app/wake-alarm-clock/id616764635?mt=8&ign-mpt=uo%3D4
اس ایپ کو چلانے کے لیے ٹیپ کرنے کی بجائے فون کو سوائپ یا دائیں اور بائیں ہلانا پڑتا ہے۔ ایپ کا انٹرفیس بھی بہت دلچسپ اور خوبصورت ہے۔
اس میں آپ بار بار بجنے والے 8 مختلف الارم سیٹ کرسکتے ہیں۔ اس میں سکون دینے والی دھنوں سے لے کر شور اور تیز آوازوں کو بھی منتخب کیا جاسکتا ہے۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ الارم تیز اور مزید تیز ہوتا جاتا ہے جسے بند کرنے کے لیے فون کو ہلانا پڑتا ہے۔ لیکن یہ ایپ صرف آئی فون کے لیے ہے۔