فون چارج کرتے وقت اہم تدابیر اختیار کرکے آپ نہ صرف فون تیزی سے چارج کرسکتے ہیں بلکہ اپنی بیٹری کو بھی بہتر حالت میں رکھ سکتے ہیں کر...
فون چارج کرتے وقت اہم تدابیر اختیار کرکے آپ نہ صرف فون تیزی سے چارج کرسکتے ہیں بلکہ اپنی بیٹری کو بھی بہتر حالت میں رکھ سکتے ہیں |
کراچی: ہم اس عہد میں پہنچ چکے ہیں کہ روزانہ وقت کا کچھ نہ کچھ حصہ اپنے موبائل آلات اور اسمارٹ فون چارج کرنے میں گزارتے ہیں کیونکہ اسمارٹ فون ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔
اس سے قبل کہ ہم ٹپس شروع کریں کچھ باتیں ذہن نشین رہیں کہ ویڈیو اور وائس نیوی گیشن فون کی بیٹری کو تیزی سے خرچ کرتی ہے۔دوسری بات یہ کہ فون اسکرین جتنی بڑی ہو گی اس کی بیٹری اتنی ہی تیزی سے ختم ہو گی۔
بیٹری کے متعلق یاد رہے کہ اس کی صلاحیت ملی ایمپیئرآور ( ایم اے ایچ) میں ناپی جاتی ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ فون میں کتنے چارج اسٹور کرنے کی گنجائش ہے۔ ایمپیئر یہ بھی بتاتا ہے کہ یہ کتنا چارج فراہم کرتا ہے جبکہ وولٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کس تیزی سے جارچ منتقل کرے گا۔ ان دونوں کو ملائیں تو اس صلاحیت کو واٹ کہتے ہیں۔
آئی فون اور دیگر پرانے اینڈروئیڈ فون کے چارجر ایک ایمپیئر کرنٹ کے ساتھ 5 واٹ کی سہولت فراہم کرتے ہیں جبکہ ریپڈ چارجر دو ایمپیئر اور 12 واٹ کے ساتھ اس سے چار گنا زیادہ تیزی سے فون چارج کرتے ہیں۔
تیز چارجنگ بغیر نقصان کے
یاد رہے کہ ہر فون کے لیے ریپڈ چارجر کارآمد نہیں مثلاً آئی فون 6 صرف 1.6 ایمپیئر کو سپورٹ کرتا ہے اور اس کے ساتھ ایک ایمپیئر کا چارجر آتا ہے جبکہ اگر آپ آئی پیڈ کے ساتھ آنے والے 2.2 ایمپیئر چارجر کو آئی فون پر لگا دیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ یعنی ایک ایمپیئر لینے والے فون ریپڈ چارجر سے چارج نہیں ہوں گے۔
اسی لیے کوشش کریں کہ اپنے فون کے ساتھ آنے والا سرٹیفائیڈ چارجر ہی استعمال کریں۔ فون چارجنگ کے ماہر جو سلورمین کہتے ہیں کہ سستے اور غیرمعیاری چارجر سے بجلی لیک ہوتی ہے جو دھیرے دھیرے بیٹری کو بھی متاثر کرتی ہے۔
فون تیزی سے جارچ کیجئے
فون کو یو ایس بی سے لگا کر لیپ ٹاپ سے جوڑ کر چارج کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اس میں بہت وقت لگتا ہے۔ کوشش کیجئے کہ اوریجنل وال چارجر ہی استعمال کیا جائے۔
کار چارجر
بہتر ہوگا کہ کارچارجر میں ایک ایمپیئر سے زائد کا کوئیک چارجر استعمال کیا جائے۔ کوئیک جارچ 2 اور کوئیک چارج 3 بہتر طور پر یہ کام کرسکتے ہیں۔ اگر بازار سے اینکر پاور ڈرائیو + ٹو چارجر مل جائے تو بہتر ہوگا۔ اگر یہ نہ مل سکے تو کوئیک چارج 3 ڈوئیل یوایس بی کار چارجر مل جائے تو یہ بھی بہترین چارجر ثابت ہوگا لیکن اوریجنل چارجر ہی استعمال کئے جائیں۔
اگر آپ مجبوراً کمپیوٹر سے یوایس بی تھری کے ذریعے فون چارج کر رہے ہیں تو فون کو ایئرپلین موڈ پر کردیں تاکہ یہ کمپیوٹر سے جڑ نہ سکے ورنہ وصول ہونے والے ایمپیئر میں کمی واقع ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ وائی فائی بھی بند کر دیجئے۔ اگر اسٹینڈرڈ چارجر سے فون چارج کر رہے ہیں تو فون آف کر کے چارج کیجئے۔