Nadra Master Card, Online Payments
Nadra Master Card - Online Payments
Share This Post On
کراچی: گلوبل پیمنٹ انڈسٹری کی سرفہرست کمپنی ماسٹر کارڈ اورنیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ٹیکنالوجیز) کے درمیان معاہدے کی بدولت قومی شناختی کارڈ ادائیگیوں کیلیے بھی استعمال کیے جا سکیں گے۔ یہ اعلان ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس 2017 کے دوران کیا گیا۔
گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کے ذریعے پاکستانی شہری حکومت پاکستان سے اپنے 13 ڈیجٹ کے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے ادائیگیاں حاصل کر سکیں گے، اس نظام کی بدولت شہریوں کو اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے اندرون ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والی ادائیگیوں کو وصول کرنے کیلیے بینک برانچ یا کرنسی ایکسچینج جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، معاہدے کے ذریعے ماسٹر کارڈ کمپنی کے تعاون سے شہری قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوانے کیلیے آن لائن ادائیگیاں کر سکیں گے۔
ماسٹر کارڈ پاکستان اور افغانستان کے کنٹری منیجر اورنگزیب خان نے کہاکہ اس نظام کے تحت بیرونِ ملک سے آنے والی ترسیلاتِ زر وصول کرنا مزید آسان ہوجائیگا کیونکہ پاکستان بیرون ملک سے ترسیلات وصول کرنے والا ایک بڑا ملک ہے، قومی شناختی کارڈ میں پیمنٹ فیچر شامل کرنے سے شہری ایک طاقتور اور تیز رفتار طریقہ ادائیگی سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور حکومتِ پاکستان کی خدمات سے تیز رفتار اور بہتر انداز میں مستفید ہوسکیں گے۔
Share This Post On