لندن: دنیا بھر میں اینڈروئڈ فون تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں اور ان کے مختلف ورژنز زیرِ استعمال ہیں جبکہ اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم کے بہت سے دلچسپ فیچرز ایسے ہیں جن سے ہم خود بھی ناواقف ہیں۔ ان میں سے 8 اہم فیچرز قارئین کی معلومات کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں۔
لندن: دنیا بھر میں اینڈروئڈ فون تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں اور ان کے مختلف ورژنز زیرِ استعمال ہیں جبکہ اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم کے بہت سے دلچسپ فیچرز ایسے ہیں جن سے ہم خود بھی ناواقف ہیں۔ ان میں سے 8 اہم فیچرز قارئین کی معلومات کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں۔
بیٹری کی بچت
اگر آپ اپنے اسکرین کے لیے سیاہ بلیک گراؤنڈ منتخب کرتے ہیں تو ازخود پکسل ہائی لائٹ کا آپشن بند ہو جائے گا اور آپ کی بیٹری دیر تک چلے گی۔ تاہم یہ فیچرتمام اینڈروئڈ فونز میں دستیاب نہیں البتہ سام سنگ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کی اکثریت میں یہ فیچر موجود ہے۔
ٹیکسٹ کی آواز میں تبدیلی
ٹیکسٹ ٹو اسپیچ آپشن کے ذریعے آپ اپنے اینڈروئڈ فون پر کوئی بھی مضمون یا کتاب سن سکتے ہیں کیونکہ یہ آپشن ٹیکسٹ کو آواز میں بدل کر سناتا ہے۔ اس کے لیے پہلے سیٹنگز میں جائیں پھر ایسسیبلٹی آپشن پر جا کر ٹیکسٹ ٹو اسپیچ آپشن آن کردیجئے۔
اسمارٹ فون کو دور سے کنٹرول کیجئے
سیٹنگز پر جائیں، وہاں سے سیکیورٹی پر جا کر ڈیوائس مینیجر کے آپشن میں سے اینڈروئڈ ڈیوائس مینیجر کا انتخاب کریں اور پھر ریموٹلی لوکیٹ دِس ڈیوائس سے allow remote lock and erase کے آپشن پر کلک کیجے۔ اب اگر آپ کا فون چوری یا گُم ہو جاتا ہے تو آپ ویب سائٹ کے ذریعے اس کا سارا ڈیٹا مٹا سکتے ہیں اور موبائل فون لاک کر سکتے ہیں۔
اسمارٹ فون کا گیسٹ موڈ
اگر آپ اپنے دوست کو وقتی طور پر استعمال کے لیے اپنا اسمارٹ فون دینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے مہمان (گیسٹ) موڈ کا بہترین آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے۔ فون کو دو انگلیوں سے سوائپ کیجئے اور یوزر آئکن کو ٹچ کریں جو اوپر سیدھی جانب موجود ہے۔ ایک گیسٹ آئکن سامنے آ جائے گا ۔ اب یہاں آپ ان سہولیات اور آپشن پر کلک کر سکتے ہیں جنہیں دوسرا استعمال کر سکتا ہے۔ دوسری جانب آپ اپنے ڈیٹا کو بھی چھپا سکتے ہیں۔
اسکرین کا محدب عدسہ
اسکرین میگنیفائر کے آپشن سے آپ ٹیکسٹ اور دیگر اشیا کو اپنے اسکرین پر بڑا کر کے دیکھ سکتے ہیں۔
اگر کسی کی نظر کمزور ہے تو اینڈروئڈ کا ایک آپشن اس کا مداوا کر سکتا ہے اور آپ فون کے کسی بھی حصے کو میگنیفائی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سیٹنگز کے آپشن پر جائیں پھر وہاں سے ایسیسبلٹی تک اور اس کے بعد میگنیفکیشن کا آپشن استعمال کیجئے۔ اس آپشن کے ذریعے آپ اسکرین کے کسی بھی حصے کو تھپتھپا کر زوم کر کے دیکھ سکتے ہیں۔
موبائل کو وائی فائی ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل کیجئے
آپ کو مختلف ڈیوائسز چلانے کے لیے قیمتی موڈیم اور راؤٹر خریدنے کی ضرورت نہیں۔ آپ کا اسمارٹ فون ازخود وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بن سکتا ہے۔ اس کے لیے سیٹنگز پر جائیں اور ٹیتھرنگ اینڈ پورٹیبل ہاٹ اسپاٹ پر جا کر پورٹیبل WLAN ہاٹ اسپاٹ آپشن چیک کر دیجئے۔
سر کی جنبش سے اسمارٹ فون کنٹرول
اینڈروئڈ فون کو سر کی حرکت سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ایک فری ایپ فیشل eva فیشل ماؤس کے ذریعے اینڈروئڈ آلات کو بڑی آسانی سے سروں کی حرکت سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ اس کی تمام تفصیلات یہاں موجود ہے۔
ایک خفیہ گیم
اینڈروئڈ 2.3 جنجر بریڈ میں ایک چھوٹا گیم چھپا ہے لیکن اسے ڈھونڈ نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ سیٹنگز میں جائیں اور اباؤٹ فون اور اباؤٹ ٹیبلٹ کے آپشن میں جائیں۔ اب اینڈروئڈ ورژن پر کئی بار ٹیپ کیجئے۔ اس کے ساتھ ہی ایک چھوٹی مارش میلو (نرم میٹھی سوغات) سامنے آ جائے گی۔ اس پر فوری طور پر ٹیپ کیجئے اور ایک دلچسپ گیم آپ کے سامنے ہو گا۔